اب آپ مائیکروسافٹ کی آنے والی موبائل فون کیمرے کی ایپلی کیشن کا استعمال کرتے ہوئے 3D اشیاء بنا سکتے ہیں۔

مائیکروسافٹ نے آج نیویارک میں اپنی پریس تقریب میں ونڈوز 10 کریئیٹرز (Creators) اپ ڈیٹ کا اعلان کیا ہے۔ یہ اپ ڈیٹ ایک پینٹ 3D کے ساتھ آئے گا آپ کو 3D مواد تخلیق کرنے کے لئے ایک بالکل نیئی ایپلی کیشن ہے۔ مائیکروسافٹ نے اپنی ڈیمونسٹریشن کے دوران ایک نئی موبائل ایپلی کیشن کا انکشاف کیا جو آپ کو باقاعدہ ایک موبائل کیمرے کے ذریعے حقیقی دنیا کی اشیاء اسکین اور 3D اشیاء تخلیق کرنے کی صلاحیت دے گا۔ یہ ڈممو انھوں نے HP ایلیٹ X3 ڈیوائس استعمال کرتے ہوئے دیا جس کا مطلب ہے کہ یہ ایپ یقینا ونڈوز 10 موبائل پر آ رہی ہے۔ امید کی جا سکتی ہے کہ یہ ایپ اینڈرائڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لئے بھی ریلیز کی جائے۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: