جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں، مائیکروسافٹ اس ہفتے ونڈوز 10 ایونٹ منعقد کر رہا ہے اور آپ اس ایونٹ کو امریکی وقت کے مطابق صبح 10 بجے، پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے اور متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق شام 6 بجے براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔ ایونٹ کی مزید تفصیلات کے لیئے یہ صفحہ ملاحظہ کریں۔ اس کے علاوہ آپ اس ایونٹ میں آنے والے مائیکروسافٹ کے نئے ہارڈ ویئرز اور سوفٹ ویئرز کے بارے میں اشارے وصول کرنے کے لئے کورٹانا (Cortana) سے پوچھ سکتے ہیں “Spark my imagination”۔