مائیکروسافٹ کا سرفیس آل ان ون ڈیوائس “سرفیس اسٹوڈیو” کہلایا جا سکتا ہے۔

مائیکروسافٹ کے اس بدھ کو ونڈوز 10 ایونٹ میں نئے سرفیس AIO متعارف کرائے جانے کی توقع ہے۔ اطلاعات کے مطابق کمپنی کا یہ سرفیسAIO  تین مختلف سائز میں آئے گا، اور ممکنہ طور پر انٹیل کے تازہ ترین کیبی لیک (Kaby Lake) پروسیسرز پر مشتمل ہو گا۔ ساتھ ہی یہ بھی پتہ چلا ہے کہ اس کا اصل نام “سرفیس AIO” نہیں ہو گا – بلکہ اس ڈیوائس کو “سرفیس اسٹوڈیو” کہا جا سکتا ہے۔

ٹریڈ مارک ننجا کے مطابق، مائیکروسافٹ نے سرفیس سے متعلق کچھ ٹریڈ مارکس جمع کروائے ہیں۔ ان میں سب سے پہلے مائیکروسافٹ نے “سرفیس لیپ ٹاپ” رجسٹرڈ کرایا ہے جس کا مطلب اس سے زیادہ کچھ نہیں نکلتا کہ وہ اس صورت میں اس برانڈ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے کہ کوئی دوسری کمپنی “سرفیس لیپ ٹاپ” کے نام سے کچھ متعارف نہ کروا سکے۔ مائیکروسافٹ نے “پینٹ 3D” کا نام بھی ٹریڈ مارک کروایا ہے اور اس کی وجہ ونڈوز 10 کے لئے آنے والی وہ پینٹ ایپ ہے جس کے بارے میں ہم نے کچھ عرصہ پہلے ہی خبر دی تھی۔

اس کے علاوہ حال ہی میں کچھ دیگر ٹریڈ مارکس بھی فائل کیئے گئے تھے لیکن تعجب بات یہ ہے کہ وہ مائیکروسافٹ کی طرف سے نہیں تھے۔ ان ٹریڈ مارکس میں “سرفیس اسٹوڈیو” اور “سرفیس ڈائل” شامل ہیں جو ایک نسبتا نئی سلووینیا کی کمپنی کی طرف سے بھرے گئے تھے۔ ٹریڈ مارک ننجا نے مزید وضاحت کی کہ ممکنہ طور پر سلووینیائی کمپنی کا تعلق مائیکروسافٹ سے ہے، لیکن اس وقت یہ صرف ایک قیاس آرائی ہے۔ تاہم، یہ بہت عجیب ہو گا کہ ایک نئی سلووینیائی کمپنی کو ان ٹریڈ مارکس کے لیے مائیکروسافٹ کے خلاف لڑنا پڑے اور اگر ایسا ہوا تو یہ “سرفیس اسٹوڈیو” اور “سرفیس ڈائل” نام کے حامل ڈیوائسز کو بہت دلچسپ بنا دے گا۔

 سرفیس سٹوڈیو غالبا سرفیس آل ان ون ڈیوائس ہے، لیکن ہم سرفیس ڈائل کے بارے میں مکمل طور پر یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔ یہ سرفیس سٹوڈیو کے لئے کسی قسم کی اکسیسری بھی ہو سکتا ہے، یا پھر یہ ایک اور نیا سرفیس ڈیوائس ہو سکتا ہے۔ 26 اکتوبر صرف 2 دن کے فاصلے پر ہے، تو ہمیں اس وقت تک انتظار کرنا پڑے گا جب تک ان ڈیوائسز کی آفیشل نقاب کشائی نہیں ہوتی۔

ہم مائیکروسافٹ کی 26 اکتوبر کے ایونٹ کی کوریج کر رہے ہیں۔ تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لئے ہماری ویب سائٹ سے اپنا رابطہ قائم رکھیے!

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: