اپریل کے مہینے میں، ونڈوز 10 کے لئے فیس بک اور فیس بک میسنجر کی ایپس پہلے ڈیسک ٹاپ پر اور پھر ونڈوز 10 موبائل ڈیوائسز پر ریلیز کی گئی تھیں۔ اس کے بعد سے دونوں ایپس کے کئی اپ ڈیٹس جاری کئے گئے جو اپنے ساتھ متعدد خصوصیات اور درستگیاں لے کر آئے جس کی وجہ سے یہ دونوں ایپس بتدریج اپنی آئی او ایس (iOS) اور اینڈرائڈ (Android) کے ہم منصبوں کے ساتھ برابری کی جانب بڑھتی رہیں۔
ایک قابل ذکر خصوصیت جو فیس بک میسنجر کے ونڈوز 10 پی سی اور ٹیبلٹس ورژنز میں سے غائب تھی وہ وائس اور ویڈیو کالنگ تھی۔ حالانکہ میسنجر کے صارفین کالز کرنے اور وصول کرنے کے لئے آسانی سے کوئی بھی ویب براؤزر استعمال کر سکتے تھے، اس کے باوجود دوسرے پلیٹ فارم کے مقابلے میں ایک مکمل اپلی کیشن کے تجربے کو دیکھتے ہوئے یہ ناکافی تھا۔
لیکن اب، فیس بک نے گزشتہ ہفتے اس خصوصیت کے شامل کردہ اپ ڈیٹ کا رول آؤٹ شروع کرنے کے بعد اس فرق کو بھی مٹا دیا ہے۔ کم و بیش اپنے آئی او ایس (iOS) اور اینڈرائڈ (Android) کے ہم منصبوں کی طرح کام کرتے ہوئے، فون اور ویڈیو کالز ایپ کے دائیں کونے میں دیئے گئے آئکونز کا استعمال کرتے ہوئے شروع کی جا سکتی ہیں۔
جب ایک کال شروع ہو جاتی ہے تو ایک سادہ سا انٹرفیس دکھائی دیتا ہے جس میں مائکروفون اور ویب کیم ٹوگل کے علاوہ کال برطرفی کے بٹن شامل ہیں۔ فی الحال، سیٹنگز کا مینو کمپیوٹر سے منسلک کیمروں کے درمیان انتخاب کرنے کے اختیارات پر مشتمل ہے۔
باوجود اس کے کہ ونڈوز 10 پی سیز کے لیے میسنجر اپلی کیشن میں صارفین کے لئے وائس اور ویڈیو کالز کی شمولیت ایک مثبت قدم ہے، ابھی بھی اس ایپ میں کئی کمیاں ہیں، جن میں شاید سب سے اہم گروپ ویڈیو کالنگ ہے۔ فیس بک نے وضاحت نہیں کی ہے کہ یہ خصوصیت کب لاگو کی جائے گی، تاہم میسنجر صارفین کے پاس کم از کم گروپ وائس کالنگ کا استعمال کرنے کا اختیار ہے۔
فی الحال ہم اس بات سے لاعلم ہیں کہ ان میں سے کسی بھی خصوصیات کا اطلاق میسنجر اپلی کیشن کی ونڈوز 10 موبائل ایپ میں کب ہو گا۔