ٹی موبائل کے الکاٹیل آئیڈل پرو 4S کی تربیتی گائیڈ لیک ہو گئی۔

امریکہ کے ٹی موبائل کی الکاٹیل آئیڈل پرو 4S کی تربیتی گائیڈ کے لیک ہونے سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اس ڈیوائس کی مارکیٹ میں آمد بہت جلد متوقع ہے، جو اتفاقیہ طور پہ اس بات کی بھی تصدیق کرتی ہے کہ اس ونڈوز 10 فون کو VR ہیڈسیٹ کے ساتھ بنڈل کیا جائے گا۔

الکاٹیل کا کافی پرانا اعلان کردہ فلیگ شپ ونڈوز فون، جس کا راز ہم نے کچھ عرصہ پہلے ہی فاش کیا تھا – غالبا اب لانچ کے لئے تیار ہے۔

اس ڈیوائس کی پیکیجنگ جو حال ہی میں منظر عام پر آ چکی ہے بظاہر اس کے بارے میں تمام افواہوں کی تصدیق کرتی ہے، خاص طور پہ اس کی VR صلاحیتوں کی جس کی رپورٹ گزشتہ ماہ آئی تھی، بمعہ اس کی برانڈگ “آئیڈل 4S ونڈوز 10 کے ساتھ” اور ٹی موبائل کی طرف سے ریٹیلنگ کے۔

ڈیوائس کی اب تک کی پتہ چلنے والی خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:

5.5 انچ کی مکمل ایچ ڈی اسکرین
Qualcomm  سنیپ ڈریگن 820
4GB میموری
64GB  اندرونی اسٹوریج
21MP  پیچھے کا کیمرا
8MP  سامنے کا کیمرا
فون کے لئے کنٹینیوم (Continuum) کی سپورٹ
3000 mAh  بیٹری
امریکہ میں ٹی موبائل پر آئے گا

 ذیل میں دی گئی گیلری میں نئی لیک ہونے والی تصاویر دیکھیں:

This slideshow requires JavaScript.

یہ ڈیوائس جلد ہی لانچ کیا جا سکتا ہے بلکہ ممکن ہے کہ سرفیس فون کی قضاء کے طور پر یہ مائیکروسافٹ کے 26 اکتوبر کے ایونٹ کا حصہ بن جائے۔

کیا ہمارے قارئین میں سے کوئی اس ڈیوائس کو خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: