واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ نئی خصوصیات کے ساتھ اپ ڈیٹ۔

حال ہی میں واٹس ایپ نے ونڈوز کے لئے اپنے نئی ایپلی کیشن جاری کی تھی جس نے آپ کے پی سی پر واٹس ایپ ویب کا استعمال آسان بنا دیا تھا۔

آج، کمپنی نے واٹس ایپ ویب کی اس ویب ریپر ایپلی کیشن کو ورژن 0.2.2234 تک اپ ڈیٹ کر دیا ہے، جو اپنے ساتھ ایک بڑی تعداد میں خصوصیات نئی خصوصیات لے کے آیا ہے۔ اس اپ ڈیٹ میں درج ذیل خصوصیات شامل ہیں:

  • نئے ایموجیز (emojis)
  • شیئر کی جانے والی تصاویر کو براؤز کرنے کی صلاحیت
  • متحرک GIFs کو منتخب اور شیئر کرنے کا ایک بٹن
  • چیٹ کے اندر تلاش کی صلاحیت
  • بہتر یوزر انٹرفیس ڈیزائن

چونکہ واٹس ایپ کا یہ ونڈوز ورژن بنیادی طور پر واٹس ایپ ویب کا ایک ویب ریپر ہے، اس لئے اس کا اپ ڈیٹ خود کار طریقے سے آنا چاہئے۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو C:\Windows\Users\*username* \AppData\Local\WhatsApp براؤز کر کے Update.exe چلائیے۔

اگر آپ ونڈوز کے لیے واٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو آپ اس لنک سے حاصل کر سکتے ہیں۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: