مائیکروسافٹ فیس بک کو 24$ بلین میں اس وقت خریدنا چاہتا تھا جب وہ بہت چھوٹی تھی۔

مائیکروسافٹ کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر اسٹیو بالمر نے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت ایسا تھا جب مائیکروسافٹ نے چوبیس ارب ڈالر کے عوض فیس بک کی خریداری کے لئے پیشکش کی تھی۔

CNBC  کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے یہ راز فاش کیا کہ مائیکروسافٹ نے سن 2010 میں یہ پیشکش کی تھی جبکہ کمپنی اس وقت بہت چھوٹی تھی۔

فیس بک اس وقت اس کے 100 ارب ڈالر کے IPO سے دو سال کے فاصلے پر تھا لیکن پھر بھی بہت تیزی سے آگے بڑھتا جا رہا تھا۔

اسٹیو بالمر نے مزید بتایا کہ مائیکروسافٹ اس پیشکش کو لے کے بہت سنجیدہ تھا، جسے فیس بک نے بالآخر ٹھکرا دیا تھا۔ اسٹیو بالمر نے کہا:

24 ارب ڈالر جیسی خطیر رقم اس وقت جبکہ کمپنی بہت چھوٹی تھی، زکربرگ نے ٹھکرا دی، میں اس کا احترام کرتا ہوں۔

مائیکروسافٹ فیس بک میں ایک ابتدائی سرمایہ کار تھا، اور ایک وقت میں اس کا  1.6 فیصد حصہ کا شراکت دار تھا، اور دونوں کمپنیوں کے مابین ہمیشہ خوشگوار تعلقات رہے ہیں۔

حالانکہ فیس بک کی اپنی “فیس بک فار ورک” جیسی پراڈکٹ ان کو مائیکروسافٹ کے اپنے کولابریشن پراڈکٹس کے مقابلے میں براہ راست مسابقت میں لے آئی، لیکن پھر مائیکروسافٹ نے حال ہی میں اپنے سوشل نیٹ ورک، لنکڈ ان کو خرید کر یہ ثابت کر دیا کہ گذرتے وقت کے ساتھ ٹیکنالوجی کی دنیا کس قدر پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔

کیا ہمارے قارئین کو لگتا ہے کہ فیس بک مائیکروسافٹ کے زیر نگرانی اپنے موجودہ غلبے کو حاصل کر پاتا؟ ذیل میں ہمیں بتائیں۔

تبصرہ کریں

%d