مائیکروسافٹ نے ونڈوز سٹور سے پرانی ایپلی کیشنز کو نکالنا شروع کر دیا ہے۔

مائیکروسافٹ اپنے ونڈوز سٹور کی صفائی کے اقدامات کر رہا ہے اور اس میں سے سب سے پہلے ترک ہو جانے والی لاوارث اور پھر ناقص معیار کی ایپلی کیشنز کو نکال رہا ہے۔

 اب فکر اس بات کی ہے کہ اکثر یہ جاننا بہت مشکل ہوتا ہے کہ کون سی ایپلی کیشنز حقیقی طور پر ترک ہو جانے والی یا لاوارث ہیں اور کون سی وہ ہیں جن کو ڈویلپرز کی طرف سے ایک طویل عرصے سے اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا لیکن اب بھی ان ایپلی کیشنز کی نئی خرابیوں کو ٹھیک کرنے اور نئی اصلاحات وغیرہ کے مقصد سے نگرانی کی جا رہی ہے۔

اس سال کے شروع میں، مائیکروسافٹ نے ونڈوز ڈویلپرز کو ای میلز بھیج کے خبردار کیا تھا کہ وہ ونڈوز سٹور میں سے ان ایپس کو نکال دے گا جن کو نئی ایپ ریٹنگز شامل کر کے اپ ڈیٹ نہیں کیا جائے گا۔

نیوون کی رپورٹ کے مطابق ایک سست آغاز کے بعد بالآخر ڈویلپرز کو ای میلز ملنا شروع ہو گئی ہیں جن میں ان کو الرٹ کیا جا رہا ہے کہ  ان کو دیئے گئے ایپس کے سوالنامے کو مکمل نہ کرنے کی صورت میں ان کی ایپس کو ڈیڈ لائن سے پہلے ہی نکال دیا جائے گا۔

Microsoft unpublished your app for the failures listed below.

Notes To Developer

Your app was unpublished for policy 11.11, Age Ratings: The age rating questionnaire was not completed by the deadline of September 30, 2016.

اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہ مائیکروسافٹ نے ڈیڑھ سال کے زائد عرصے سے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا، یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس میں اکثریت ان لا پرواہ ڈویلپرز کی ہو گی جن کو اپنی ایپس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

ہو سکتا ہے کہ مائیکروسافٹ کے یہ کام ختم کرنے کے بعد ونڈوز سٹور بہت چھوٹا ہو جائے، لیکن اس بات کا امکان ذیادہ ہے کہ یہ اس کے لئے بہت اچھا ہوگا۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: