مائیکروسافٹ نے کچھ عرصہ قبل ونڈوز 10 کے لئے ایک اہم اپ ڈیٹ جاری کیا تھا۔ اگست میں ونڈوز 10 سالگرہ اپ ڈیٹ کے ساتھ، مائیکروسافٹ ونڈوز 10 میں بہت سی اہم بہتریاں لایا ہے۔ جیسا کہ مائیکروسافٹ نے پہلے بیان کیا کہ ونڈوز 10 کے لئے مزید اپ ڈیٹس بھی جاری کئے جاتے رہیں گے، اسی سلسلے کے اگلے اپ ڈیٹ کا کوڈ نام ریڈ اسٹون 2 رکھا گیا ہے جو کہ ریڈ اسٹون 1 یعنی سالگرہ اپ ڈیٹ کی طرح ایک بہت بڑا اپ ڈیٹ ہو گا جس میں مائیکروسافٹ کی طرف سے خاص طور پر موبائل ڈیوائسز کے لئے نئی خصوصیات متعارف کرائے جانے کی امید ہے۔ پہلے یہ افواہیں سننے میں آ رہی تھی کہ یہ اپ ڈیٹ 2017 کے اوائل میں جاری کیا جائے گا اور اب لگتا ہے کہ اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے۔
ونڈوز 10 میں انسائڈر پریویو کے تعمیر # 14946 میں”ونڈوز 10 ورژن 1703″ کا کئی مرتبہ ذکر کیا گیا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ونڈوز 10 کا یہ اپ ڈیٹ مارچ 2017 (17، 03) میں جاری کیا جا سکتا ہے۔
اگر آپ ونڈوز 10 کے ورژن نمبر کے نظام سے واقف نہیں ہیں، تو جان لیجیئے کہ پہلے دو نمبرز سال کی (جس میں یہ اپ ڈیٹ جاری کیا جاتا ہے) اور آخری دو نمبر مہینے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ونڈوز 10 نومبر کے اپ ڈیٹ کا ورژن نمبر 1511 تھا کیونکہ یہ نومبر 2015 میں جاری کیا گیا تھا۔ ہو سکتا ہے کہ مستقبل قریب میں مائیکروسافٹ اس ورژن نمبر کے نظام میں تبدیلی لے آئے جس کی وجہ سے ممکن ہے کہ صارفین مارچ 2017 میں ریڈ اسٹون 2 اپ ڈیٹ حاصل نہیں کر سکیں۔ اس کے علاوہ یہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ ورژن نمبر ہمیشہ جاری کیئے جانے کی تاریخ کو ظاہر نہیں کرتے، مثال کے طور پر سالگرہ اپ ڈیٹ کا ورژن نمبر 1607 تھا جو جولائی 2016 کی طرف اشارہ کرتا ہے، لیکن مائیکروسافٹ نے یہ اپ ڈیٹ اگست 2016 میں جاری کیا۔ تاہم، یہ ہمارے اس خیال کو تقویت دیتا ہے کہ مائیکروسافٹ ریڈ اسٹون 2 اپ ڈیٹ کو جاری کرنے کے لئے کس ٹائم فریم کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔
یہاں پہ یہ بات قابل ذکر نہیں ہے کہ “ونڈوز 10 ریڈ اسٹون 2” آئندہ آنے والے اپ ڈیٹ کا حتمی نام ہو گا، فی الحال یہ محض ایک کوڈ نام ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ مائیکروسافٹ شاید مارچ یا فروری کے دوران اس اپ ڈیٹ کے “عوامی” نام کا اعلان کریں۔
اس وقت یہ تفصیلات پتہ نہیں چلیں ہیں کہ ریڈ اسٹون 2 کن خصوصیات کا حامل ہو گا لیکن افواہوں کے مطابق مائیکروسافٹ اس اپ ڈیٹ میں آپ کے فون اور کمپیوٹر کے درمیان سوئچنگ کو آسان بنانے پر کام کرنے کے ساتھ ونڈوز 10 کے سب سے اہم فیچر کنٹینیوم (Continuum) میں بھی بڑی تبدیلیاں لا رہا ہے- اس کے علاوہ مائیکروسافٹ 26 اکتوبر کو نیو یارک شہر میں ہونے والے اپنے ایونٹ میں ونڈوز 10 کے آئندہ آنے والے اپ ڈیٹ کے بارے میں بات کرے گا، جہاں کمپنی ممکنہ طور پر اپنے نئے سرفیس ڈیوائسز بھی متعارف کرائے گی۔