یہ اپ ڈیٹ ایک بہت بڑے اپ ڈیٹ کے محض 5 دن بعد جاری کیا گیا ہے جس میں کوئی نئی خصوصیات متعارف نہیں کرائی گئی ہیں، لیکن اس اپ ڈیٹ میں کچھ اصلاحات اور درستگیاں کی گئی ہیں۔
آخری اپ ڈیٹ نے، جو واٹس ایپ کو ورژن 2.16.140 پہ لے آیا ہے، کئی نئی اور اہم خصوصیات متعارف کرائی ہیں جن میں ون ڈرائیو (OneDrive) میں بیک اپ (جس میں صارفین اپنی بات چیت کی تاریخ اور پیغامات کا بیک اپ لے سکتے ہیں جسے فون کو ری سیٹ یا نیا فون حاصل کرنے پر ری اسٹور کیا جا سکتا ہے) کے علاوہ جی آئی ایف (GIF) سپورٹ اور نئے ایموجیز (emojis) کا ایک بہتر سیٹ بھی شامل ہیں۔