مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 موبائل میں کنٹینیوم (Continuum) فیچر کو اصلا کارآمد بنانے کی سمت میں پہلا قدم اٹھا لیا۔

مائیکروسافٹ نے 2015 میں ونڈوز 10 موبائل میں کنٹینیوم (Continuum) فیچر متعارف کروا کر ہم میں سے اکثر کو حیران کر دیا تھا۔ یہ اس وقت ایک بہت اچھا فیچر لگ رہا تھا، اور جب یہ اصل میں مارکیٹ میں آیا تو واقعتا ایک بہت ہی اچھا فیچر ثابت ہوا۔ مائیکروسافٹ نے بہت اچھی طرح سے اس کی مارکیٹنگ کی، اور اب یہ ونڈوز 10 کے نئے آنے والے موبائل ڈیوائسز میں سب سے زیادہ اہم خصوصیات میں سے ایک ہے۔ تاہم آغاز سے لے کر اب تک بدقسمتی سے کنٹینیوم میں کوئی بھی نئی اور بڑی خصوصیات شامل نہیں کی گئیں اور یہ بہت مایوس کن تھا۔ تقریبا ایک سال بعد بھی کنٹینیوم کافی محدود ہے. مثال کے طور پر، یہ ملٹی-ونڈو موڈ کو سپورٹ نہیں کرتا، اور کچھ دوسری آسان چیزیں جیسے کہ آپ کے فون کے لاک ہوتے ہوئے بھی کنٹینیوم کا استعمال کرنے جیسی صلاحیتیں ابھی بھی اس میں دستیاب نہیں ہیں۔ سب سے اہم بات، ملٹی-ونڈو موڈ کی غیر موجودگی صارفین کو اپنے ونڈوز 10 موبائل ڈیوائسز کی مکمل طاقت کے ساتھ استعمال کی اجازت نہیں دیتی۔ لیکن شکر ہے کہ کنٹینیوم کی یہ تمام خصوصیات اس میں شامل ہونے والی ہیں اور مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 موبائل میں کنٹینیوم فیچر کو اصلا کارآمد بنانے کی سمت میں پہلا قدم اٹھا لیا ہے۔

کمپنی نے پچھلے ہفتے ونڈوز اندسائڈرز کے فاسٹ رنگ میں ونڈوز 10 کا تعمیر # 14946 جاری کیا ہے، جس میں آپ کے فون کے لاک ہوتے ہوئے بھی کنٹینیوم کا استعمال کرنے کی صلاحیت کو متعارف کروایا گیا ہے۔ بظاہر یہ کوئی بہت اہم یا بہت بڑا فیچر نہیں ہے، لیکن یہ کچھ اہم اپ ڈیٹس کی شروعات ہیں جو 2017 میں ونڈوز 10 موبائل کے کنٹینیوم میں شامل کی جائیں گی۔ گزشتہ ماہ میں بھی مائیکروسافٹ نے اپنی اگنائٹ (Ignite) 2016 کانفرنس میں کنٹینیوم کی آنے والی خصوصیات میں سے کچھ کی جھلکیاں دکھائی تھی۔

ان اصلاحات میں ملٹی-ونڈو موڈ کی سپورٹ شامل ہو گی – ایک ایسی خصوصیت جو کنٹینیوم کو مزید طاقتور بنانے اور زیادہ بہتر “ڈیسک ٹاپ کی طرح” کا تجربہ فراہم کرنے کے لئے بہت اہم ثابت ہو گی۔ فی الحال، صارفین ایک وقت میں ایک ایپلی کیشن کا استعمال کرنے تک محدود ہیں، اور ایسے میں ان کو ایپس کے درمیان سوئچ کرنے کی کافی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ خاص طور پر جب اس کا استعمال ایک حقیقی دنیا کے کاروباری حالات میں کیا جاتا ہے۔ ملٹی ونڈو کے موڈ کے تعارف کے ساتھ، صارفین کنٹینیوم پر اسی طرح سے ایپس کا استعمال کرنے کے قابل ہو جائیں گے جس طرح وہ اپنے ونڈوز 10 پی سی پر کرتے ہیں بشمول snapping (عرف سنیپ اسسٹ) وغیرہ کے۔

اگرچہ ملٹی ونڈو موڈ ہی سب کچھ نہیں ہے، کنٹینیوم میں ایک حقیقی ڈیسک ٹاپ کی طرح کے تجربے کو پیش کرنے کی ضرورت ہے اور مائیکروسافٹ بالکل وہی کر رہا ہے۔ مثال کے طور پر، کنٹینیوم آپ کو ایک بہتر ایکشن سینٹر دے گا جو آپ کے کمپیوٹر سے بہت ملتا جلتا ہو گا۔ مزید برآں، کنٹینیوم پر ٹوسٹ اطلاعات اسی طرح پاپ اپ کریں گی جیسے وہ آپ کے کمپیوٹر پر کرتی ہیں۔ ایک اور چھوٹی، لیکن بہت اہم خصوصیت کنٹینیوم پر آ رہی ہے جس میں صارفین کو اپنی پسندیدہ ایپس کو ٹاسک بار پہ پن کرنے کی صلاحیت ہو گی۔

ارتباط کی ٹیم واقعی کنٹینیوم میں آنے والی ان نئی خصوصیات کی منتظر ہے۔ جبکہ ہمیں بالکل اندازہ نہیں کہ یہ خصوصیات کب دستیاب ہوں گی، البتہ ہمیں شبہ ہے کہ مائیکروسافٹ اگلے دو ماہ کے اندر اندر ونڈوز اندسائڈرز کے ذریعے ان کی ٹیسٹنگ شروع کر دے گا۔ یہ خصوصیات ممکنہ طور پہ ونڈوز 10 کے ریڈ اسٹون 2 اپ ڈیٹ کے ساتھ بالآخر 2017 میں عوام کے لئے آنے کی توقع ہے۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: