ونڈوز 10 موبائل کی خصوصیات میں صارفین کی سب سے زیادہ کی جانے والی درخواستوں میں سے ایک پہلے سے طے شدہ ڈیفالٹ ایپس کو تبدیل کرنے کی صلاحیت ہے اور مائیکروسافٹ کے آخری انسائڈر اپ ڈیٹ کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ کمپنی نے یہ درخواست بھی پوری کر دی ہے۔
مائیکروسافٹ نے اپنے ایج براؤزر میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس میں آپ اپنی ڈیفالٹ ویب براؤزنگ ایپلی کیشن کو منتخب کر سکتے ہیں جو کہ ظاہر ہے فی الحال کوئی بہت بڑا آپشن نہیں ہے۔
اس بات کا امکان ہے کہ پی سی ایج براؤزر اور موبائل ایج براؤزر کے مابین کوڈ کے اشتراک کی وجہ سے یہ صرف ایک معمولی UI کی تبدیلی ہو۔ جبکہ دوسری طرف مائیکروسافٹ کے لئے فوقیت اس امر کی ہے کہ صارفین کو ان کی پہلے سے طے شدہ ڈیفالٹ ایپس میں سے کم از کم کچھ کو تبدیل کرنے کی اجازت دی جائے- ونڈوز فون 8 کے اپ ڈیٹ 2 میں مائیکروسافٹ نے ایک API متعارف کرائی تھی جو OEMs کو کیمرہ اور میسیجنگ جیسی ایپلی کیشنز کی ڈیفالٹ ایپس کو تبدیل کرنے کی اجازت دیتی تھی۔ روایتی طور پر سب سے پہلے صرف نوکیا کی لومیا لائن نے اپنی لومیا کیمرا اور میسیجنگ + RCS کی ایپس میں اس کا فائدہ اٹھایا اور پھر ایل جی اور سیمسنگ نے بھی بالترتیب LG کیمرا اور ATIV کیمرا کی ایپس کے ساتھ اس میں شمولیت اختیار کی۔ اس سے ہٹ کے ونڈوز فون میں ایک چھپا ہوا ڈیفالٹ اپلی کیشنز کا نظام ونڈوز فون 8 کے بعد سے ہی موجود ہے۔ اس نظام کے ذریعے صارفین خود منتخب کر سکتے ہیں کہ بعض کاموں کے لئے کس ایپ کو استعمال کرنا ہے مثال کے طور پہ پی ڈی ایف فائلز کو پڑھنا اور فائلوں کی چھان بین کرنا۔
اس وقت مارکیٹ میں ونڈوز 10 کی کارپوریٹ حیثیت کو دیکھتے ہوئے مائیکروسافٹ کو احساس کرنا ہو گا کہ ونڈوز فون کے محدود صارفین کے لئے زیادہ سے زیادہ پاور یوزر کی خصوصیات لاگو کی جائیں۔