فیس بک نے ونڈوز 10 موبائل میں اپنی ایپس کے لیئے دو گیگا بائیٹسRAM کو لازمی قرار دے دیا۔

فیس بک نے اپریل میں ونڈوز 10 کے لیئے اپنی ایپس کا سوئٹ متعارف کرایا جس میں سے صرف میسنجر اور فیس بک بالترتیب جون اور اگست میں فونز کے لئے ریلیز کئے گئے۔ آخر میں انسٹاگرام کو مکمل طور پر یونیورسل ایپ کے طور پہ بنایا گیا جو چند ہی دنوں میں ریلیز کر دی جائے گی۔ اگر اس نقطہ نظر سے دیکھا جائے کہ ایپل (Apple) کے پاس ابھی تک آئی پیڈ (iPad) کے لئے انسٹاگرام کی کوئی آفیشل ایپلی کیشن نہیں ہے تو یہ ونڈوز کے لیے ایک بڑی جیت ہے۔

لیکن فیس بک اور اس کے میسنجر کی ایپس کے لئے ونڈوز سٹور اب کم از کم دو گیگا بائیٹس میموری کی ضرورت کو لازمی بتا رہا ہے۔

facebook_for_windows_10_mobile_2-jpg

اس حوالے سے اگر دیکھا جائے تو اوپر دی گئی تصویر میں چند چیزیں کافی غلط ہیں۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ سٹور میں واضح طور پر کم از کم دو گیگا بائیٹس RAM  کو ضروری کہا گیا ہے جبکہ ہمیں اس ایپ کو ایک گیگا بائیٹ والے ڈیوائسز پہ نصب کرنے اور چلانے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئی۔ علاوہ اس کے کہ آپ کوئی بہت پرانے ونڈوز انسائیڈر کے سبسکرائبر ہوں یا آپ کے پاس کوئی 512 میگا بائٹس والا ونڈوز 10 موبائل ہو۔

اس کے علاوہ آپ اس اسکرین شاٹ میں یہ بھی نوٹس کریں گے کہ سٹور اس ڈیوائس کی RAM دو گیگا بائیٹس سے کم ظاہر کر رہا ہے، جبکہ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ دونوں اسکرین شاٹس لومیا 950 سے لئے گئے ہیں جس کی RAM تین گیگا بائیٹس ہے۔ یہ ایپ ایک UWA ایپ ہے اس کا مطلب اسے x86، x64 اور ARM پراسیسرز کے لئے مرتب کیا گیا ہے۔

اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ انسٹاگرام تو اب بھی RAM کے لئے کم از کم ضرورت کو ظاہر نہیں کرتا تو یاد رکھیں کہ فیس بک اور میسنجر کے لئے بھی کم از کم RAM کی ضرورت ابھی کوئی معنی نہیں رکھتی۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: