ون ڈرائیو (OneDrive) میں بیک اپ، جی آئی ایف (GIF) سپورٹ، اور کچھ دوسری خصوصیات واٹس ایپ کے ونڈوز فون ورژن میں شامل۔

واٹس ایپ نے اپنی ونڈوز فون کی اپلی کیشن کے لئے ایک نیا اپ ڈیٹ جاری کیا ہے جس میں کئی نئی خصوصیات شامل کی گئی ہیں۔ یہ اپ ڈیٹ ان میں سے کچھ خصوصیات لے کر آیا ہے جو حال ہی میں واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرائی گئی تھی۔ ان میں سب سے اہم اس ایپ کا ون ڈرائیو (OneDrive) سے انضمام ہے، جس میں صارفین اپنی بات چیت کی تاریخ اور پیغامات کا بیک اپ لے سکتے ہیں جسے فون کو ری سیٹ یا نیا فون حاصل کرنے پر ری اسٹور کیا جا سکتا ہے۔ واٹس ایپ کا بیٹا (beta) ورژن فی الحال صارفین کو ان کے ڈیٹا کا روزانہ، ہفتہ وار اور ماہانہ بیک اپ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ تاہم اگر آپ اپنا واٹس ایپ ڈیٹا بیک اپ نہیں کرنا چاہتے تو آپ اس سہولت کو غیر فعال بھی کر سکتے ہیں جو بہت مفید ہے۔ مزید برآں، اگر آپ سیلولر ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے بیک اپ کے عمل کو شروع نہیں کرنا چاہتے تو آپ اسے اس حساب سے ترتیب دے سکتے ہیں کہ بیک اپ کا عمل اس وقت شروع ہو جب آپ وائی فائی کا استعمال کر رہے ہوں۔

ون ڈرائیو (OneDrive) کے بیک اپ کے ساتھ ساتھ، یہ اپ ڈیٹ جی آئی ایف (GIF) سپورٹ بھی لایا ہے۔ اس ایپ میں اس وقت ایک حقیقی جی آئی ایف (GIF) بھیجنے کی سہولت نہیں ہے، بلکہ اس کے بجائے آپ کسی بھی ویڈیو کو منتخب کر کے اس کو 6 سیکنڈ یا اس سے کم کاٹ کر اسے ایک GIF کے طور پر بھیجنے کے لئے جی آئی ایف (GIF) کے بٹن پر کلک کریں۔

مزید برآں، تازہ ترین واٹس ایپ کا اپ ڈیٹ ایموجیز (emojis) کا بھی ایک بہتر سیٹ لایا ہے۔ بہتر کئے گئے ایموجیز (emojis) بنیادی طور پر آئی او ایس 10 سے لئے گئے ایموجیز (emojis) ہیں، جو ونڈوز 10 میں  پہلے سے موجود ایموجیز (emojis) کے مقابلے میں کچھ زیادہ بہتر نہیں ہیں۔ تاہم، واٹس ایپ کسی نامعلوم وجہ کی بنا پر تمام پلیٹ فارمز پر اپنی اپلی کیشن میں iOS کے ایموجیز (emojis) ہی استعمال کر رہا ہے۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: