ونڈوز 10 کے لیے مائیکروسافٹ اپنی مشہور اپلی کیشن پینٹ ایک نئے ڈیزائن کے ساتھ تیار کر رہا ہے۔ وڈیو ملاحظہ کریں۔

اسی سال مئی کے مہینے میں، ہمیں پتہ چلا تھا کہ مائیکروسافٹ اپنی پینٹ اپلی کیشن کے لئے ایک اہم اپ ڈیٹ پر کام کر رہا ہے۔ جلد آنے والی اس پینٹ ایپ کو UWP اسٹینڈرڈ پر بنایا گیا ہے اور اس میں ٹچ اور پین کے ان پٹ کے لئے بہتری لائی گئی ہے۔ ریگولر پینٹنگ کی خصوصیات کے علاوہ، مائیکروسافٹ نے اس میں 3D سپورٹ بھی شامل کی ہے۔ اس ایپ میں 3D  مواد کی تخلیق کو ناقابل یقین حد تک آسان کر دیا گیا ہے۔ کسی بھی سین میں 3D اشیاء پر براہ راست استعمال کے لئے نئے ٹولز کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس ایپ کا کمیونٹی کے ساتھ انضمام کیا گیا ہے جس کی مدد سے آپ اپنی تخلیق میں ایپ کو چھوڑے بغیر دوسری تصاویر اور دوسروں کی طرف سے تخلیق کی گئی 3D  اشیاء بھی شامل کر سکیں گے۔

 اس آنے والی اپلی کیشن کی مارکیٹنگ کے ویڈیوز میں سے چند وڈیوز آن لائن لیک کی گئی ہیں جو آپ ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔

اس ایپ کی مزید تصاویر ذیل میں دی گئی گیلری میں ملاحظہ کریں۔

This slideshow requires JavaScript.

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: