اس میں کوئی دو رائے نہیں ہیں کہ ونڈوز 10 موبائل اس وقت ایک مقبول موبائل آپریٹنگ سسٹم نہیں ہے، اور نہ ہی مجموعی طور پر ونڈوز فون کچھ زیادہ مقبول ہے، تاہم کسی حد تک غیر معمولی طور پر، ونڈوز 10 موبائل اور خاص طور پہ HP ایلیٹ X3 ، یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو کے نتیجے میں کافی توجہ وصول کر رہے ہیں۔
یہ ویڈیو ان اسٹینڈرڈ ان باکسنگ (unboxing) ویڈیوز میں سے ایک ہے، جس میں ایک شخص ایک پراڈکٹ کا نیا ڈبا کھول کر اس کے بارے میں اپنے ابتدائی خیالات کا اظہار کرتا ہے۔ اس ویڈیو کیلئے، یوٹیوبر آسٹن ایونز، جن کے 1.5 ملین سے زیادہ صارفین ہیں اور جو ایک یوٹیوب تصدیق شدہ ہیں، HP ایلیٹ X3 کی ان باکسنگ (unboxing) کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور خاص طور پر ونڈوز 10 موبائل کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔
مجموعی طور پر یہ ایک بہت ہی دلچسپ ویڈیو ہے اور اسے دیکھنے کے بعد کم از کم کچھ لوگ ضرور ونڈوز 10 موبائل پر ایک نظر ڈالنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے، ذیل میں ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں۔