مائیکروسافٹ نے اپنے اکتوبر ایونٹ کا اعلان کر دیا، ممکنہ طور پہ نیا سرفیس آل ان ون ڈیوائیس متعارف کرائے گا۔

مائیکروسافٹ نے اپنے آنے والےایونٹ کی تاریخ اور وقت کا اعلان کر دیا ہے. کمپنی نے آج 26 اکتوبر کو نیو یارک شہر میں ہونے والے ایونٹ کے دعوت نامے بھیج دیئے ہیں، جہاں کمپنی کے کچھ نئے سرفیس ہارڈ ویئر متعارف کرانے کے علاوہ آئندہ آنے والے ونڈوز 10 اپ ڈیٹس اور کچھ ایکس باکس سے متعلق اعلانات کی بھی توقع ہے۔ کمپنی کے کچھ حالیہ ایونٹس کی طرح، اکتوبر ایونٹ بھی انٹرنیٹ پہ براہ راست نشر کیا جائے گا۔ آپ اس ایونٹ کی لائیو سٹریم یہاں پر امریکی وقت کے مطابق صبح 10 بجے، پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے اور متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق شام 6 بجے دیکھ سکتے ہیں۔

 تقریب میں، مائیکروسافٹ کے سرفیس آل ان ون ڈیوائیس کو متعارف کرانے کی توقع کی جاتی ہے۔ سرفیس AIO کے حوالے سے ابھی تک کچھ زیادہ معلومات حاصل نہیں ہو سکی ہیں، لیکن ممکنہ طور پر یہ ایک ماڈیولر ڈیزائن ہو سکتا ہے جو یقینا بہت دلچسپ ہو گا۔ اس کے ساتھ مائیکروسافٹ سرفیس AIO کے لئے دو نئے کی بورڈ اور ماؤس بھی متعارف کرانے جا رہا ہے۔

سرفیس AIO، کی بورڈ، اور ماؤس کے ساتھ ساتھ، مائیکروسافٹ تقریب میں ونڈوز 10 کے لئے آنے والے اپ ڈیٹ کے بارے میں بھی بات کرے گا۔ ہمیں مائیکروسافٹ کے آنے والے ونڈوز 10 اپ ڈیٹ، جس کا کوڈ نیم “Redstone 2” رکھا گیا ہے، کے بارے میں مزید تفصیلات ظاہر کرنے کی توقع ہے۔ مزید برآں، مائیکروسافٹ کے ونڈوز 10 ریڈاسٹون 2 کے ساتھ آنے والی نئی خصوصیات میں سے بھی کچھ پر ایک ابتدائی نظر ڈالنے کا امکان ہے۔

آخر میں، شاید مائیکروسافٹ تقریب میں ایکس باکس کے بارے میں بات کرے، لیکن یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ ہم تقریب میں اور کیا دیکھ سکیں گے۔ ہم اس تقریب کی لمحہ بہ لمحہ کوریج آپ تک پہنچاتے رہیں گـے۔ مزید سرفیس ہارڈ ویئر، ونڈوز 10 اپ ڈیٹ اور ایکس باکس سے متعلق خبروں کے لئے ارتباط سے اپنا ربط قائم رکھئے۔

نوٹ: مائیکروسافٹ غالبا اس تقریب میں کوئی نیا سمارٹ فون یا ہیلتھ بینڈ متعارف نہیں کرائے گا۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: