مائیکروسافٹ نے اپنے لومیا اور فیچر فونز کے لئے B2X کو عالمی سطح پر سروس پارٹنر کے طور پر مقرر کر لیا۔

B2X نے مائیکروسافٹ کے لومیا اور فیچر فونز کے لئے عالمی سطح پر کسٹمر سپورٹ اور رپئیر کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ یہ شراکت داری دنیا بھر کے 130 ممالک میں مائیکروسافٹ کے موبائل ڈیوائسز کے مالکان کے لئے رواں ماہ کے دوران عمل میں لائی جائے گی۔

B2X کہنا ہے کہ ان کے دنیا بھر میں دو ہزار سے زیادہ سروس سینٹرز ہیں، اور ساتھ ہی یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان کی کسٹمر سپورٹ، رسد کا راستہ اور ڈیوائسز کی مرمت کی خدمات بغیر کسی رکاوٹ کے ایک دوسرے کے تعاون کے ساتھ کام کرتے رہیں گے جس کے نتیجے میں کسٹمرز کو ایک غیر معمولی خدمت کا تجربہ ملے گا۔

B2X اکتوبر کے وسط میں ونڈوز سٹور میں ایک ‘اپنی مدد آپ’ کی ایپلیکیشن کا آغاز کرے گا، جو کہ ‘Smartapp’ کہلائی جائے گی، یہ صارفین کی ان کے لومیا اسمارٹ فون کی تشخیص میں مدد کرے گی اور حقیقی وقت میں ایک کال سینٹر ایجنٹ کے ساتھ بات چیت کا موقع فراہم کرے گی۔

b2x-microsoft

B2X نے اپنے اس اعلان میں مزید کہا:

اپنی مدد آپ کی ایپ کے ذریعے کسٹمر سپورٹ کی خدمات، سپورٹ ویب سائٹس اور کال سینٹرز کے علاوہ، B2X کے پاس ایک عالمی لاجسٹکس اور سروس پارٹنر نیٹ ورک کا بہترین انتظام موجود ہے جو وارنٹی اور غیر وارنٹی میں شامل متعلقہ ڈیوائس کے مسائل کے لئے مرمت کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ B2X کے پاس مائیکروسافٹ کے اسپیئر پارٹس کی فراہمی کا انتظام بھی رائج ہے جس کے تحت مرمت کے مراکز کی سپئیر پارٹس اور مزید اشیاء تک فوری رسائی ممکن ہوتی ہے۔

اگر آپ نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران کوئی لومیا اسمارٹ فون خریدا ہے تو آپ B2X کی نئی ‘Smartprotect’ پریمیم سروس کی خریداری کے اہل ہو جائیں گے۔ کمپنی کے مطابق، اس آفر سے لومیا گاہکوں کو ان کے اسمارٹ فون کی انشورنس کے ساتھ ساتھ ان کی محدود مینوفیکچرر وارنٹی میں بھی توسیع ہو جائے گی۔

B2X کا کہنا ہے کہ "یہ پریمیم سروس اس لنک کے ذریعے خریدی جا سکتی ہے” اگرچہ جب آپ اس صفحے کے متعلقہ لنک پر کلک کریں گے، تو یہ آپ کو اس صفحہ پر لے جائے گا جہاں پر یہ پیغام دیکھنے کو ملے گا کہ یہ پریمیم سروس اصل میں ابھی تک دستیاب نہیں ہے:

b2x-smart-protect

ماخذ:  ونڈوز سینٹرل کے  ذریعے B2X

تبصرہ کریں

Discover more from ارتباط - رابطوں کی دنیا

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading