الکاٹیل آئڈول 4S ونڈوز 10 فون کی معلومات لیک، ایک VR ہیڈسیٹ بھی شامل ہے۔

الکاٹیل نے فروری میں موبائل ورلڈ کانگریس میں آئڈول  4Sکا اعلان کیا تھا، اور یہ جولائی میں امریکہ میں لانچ کیا گیا۔ بدقسمتی سے ونڈوز فون شائقین کے لئے یہ ایک اچھی خبر نہیں تھی کیونکہ یہ موبا‏ئل اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم پہ چلتا تھا۔ لیکن اب خوشی کی خبر ہے کہ یہ کمپنی اسی ڈیوائس کا ایک ونڈوز 10 موبائل ویرینٹ بھی پیش کرنے جا رہی ہے۔

ذیل میں دئیے گئے ٹویٹ سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ڈیوائس T موبائل کی طرف سے فروخت کیا جائے گا اور ایک VR ہیڈسیٹ کے ساتھ پیک کیا جائے گا۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اس ونڈوز فون پر VR سے متعلق کس قسم کا مواد دستیاب ہوگا ، لیکن ہمیں انتظار کرنا ہو گا اور دیکھنا ہو گا کہ الکاٹیل کی اس بارے میں کیا منصوبہ بندی ہے۔

alcatel_tweet_image

Alcatel Idol 4 Pro will indeed be marketed by T-Mobile US as Alcatel Idol 4S with Windows 10. VR headset included. Here’s the packaging.

Tweeted by Roland Quandt

اس ڈیوائس کی خصوصیات بھی اس وقت ایک سوال ہیں. آئڈول  4S کے اینڈرائڈ ورژن میں سنیپ ڈریگن 652 چپ سیٹ، تین گیگابائٹس (3 GB) ریم، سولہ میگاپکسل (16 MP) ریئر کیمرہ، آٹھ میگاپکسل (8 MP) فرنٹ کیمرہ اور بتیس گیگابائٹس (32 GB) کی سٹوریج شامل تھی۔ تاہم، ٹویٹ کہتا ہے کہ یہ ڈیوائس 4S برانڈنگ کے تحت آئڈول 4 ہو گا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ غالبا اس ڈیوائس میں ایک سنیپ ڈریگن 820 چپ سیٹ، چار گیگابائٹس (4 GB) ریم، بائیس میگاپکسل (22 MP) ریئر کیمرہ، دس میگاپکسل (10 MP) فرنٹ کیمرہ اور چونسٹھ گیگابائٹس (64 GB) کی سٹوریج شامل ہو گی.

بظاہر اس ڈیوائس کے لانچ کے لئے ابھی کسی دن یا تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، لیکن ٹویٹ میں دکھائی گئی پیکیجنگ سے لگتا ہے کہ اس کی لانچنگ بہت ذیادہ دور نہیں ہے۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: