FCC کی تصاویر نے مائیکروسافٹ سرفیس کی بورڈ کی تصدیق کر دی۔

گذشتہ دنوں مائیکروسافٹ سرفیس کے بلوٹوتھ کی بورڈ کی ایک تصویر لیک ہوئی تھی، اور اب FCC کے ذریعے یہ کی بورڈ باضابطہ آفیشل کر دیا گیا ہے۔ FCC کی فائلنگ نے اس کی بورڈ کی ظاہری شکل کی تصدیق کر دی ہے جس کی اس ماہ کے آخر میں ایک ماڈیولر سرفیس آل ان ون ڈیوائس کے ساتھ لانچ ہونے کی توقع ہے۔ اس نئے کی بورڈ کی سرفیس ارگونومک کی بورڈ (Surface Ergonomic Keyboard) کہلائے جانے کی توقع ہے جو بظاہر ڈیزائنر بلوٹوتھ ڈیسک ٹاپ کٹ کا ایک جدید ورژن ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس کے علاوہ مائیکروسافٹ ایک اور سرفیس ارگونومک کی بورڈ اور ایک سرفیس ماؤس (جو ایک نئے ڈیزائن کا ڈیزائنر ماؤس ہے) بھی لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ان تمام ڈیوائسز کی بلوٹوتھ 4.0 LE کی سپورٹ کرنے کی توقع کی جا رہی ہے اور یہ سب ایک سرفیس گرے کے نام سے آئیں گے۔

مائیکروسافٹ رواں ماہ کے دوران نیو یارک شہر میں ایک سرفیس ایونٹ منعقد کرنے جا رہا ہے، اور جیسا کہ اس کے نام سے ظاہر ہو رہا ہے مائیکروسافٹ اس ایونٹ میں کچھ نئے سرفیس ڈیوائسز اور ان کے لوازمات دکھائے گا۔ مذکورہ بالا ڈیوائسز کے علاوہ، سرفیس پرو 5 اور سرفیس بک 2 (جس کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے) اور ایک سرفیس فون (جس کا بہت زیادہ امکان نہیں ہے چونکہ اس کے 2017 کے نصف میں مارکیٹ میں آنے کی توقع ہے) کے لانچ کی افواہیں بھی گردش میں ہیں۔ جیسے ہی ہمیں ان ڈیوائسز اور ایونٹ کے بارے میں کوئی نئی معلومات ملیں گی ہم آپ کو آگاہ رکھنے کے لئے اس ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے- اس دوران آپ ہمیں کمنٹس سیکشن میں بتائیں کہ آپ ان ڈیوائسز اور ایونٹ کے بارے میں کیا توقع کر رہے ہیں۔

تبصرہ کریں

%d