مائیکروسافٹ سرفیس کا اشتھار چیک کریں اور تالیاں بجائیں۔

مائیکروسافٹ سرفیس  NFLکی آفیشل ٹیبلٹ ہے اور NFL کے کوچز اور کھلاڑی اسے سا‏ئڈلائنز، لاکر رومز، پریکٹس کی جگہوں پہ حتی کہ کھیل کے بعد گھر میں بھی استعمال کر رہے ہیں۔ حال ہی میں، مائیکروسافٹ نے ایک نیا اشتھار جاری کیا ہے جس میں ڈریو بریس، کلے میتھیوز  III، ٹوڈ گرلے اور دیگر NFL کے اسٹارز کو سرفیس ٹیبلٹ کا اعلی سطح پر استعمال کرتے ہو‏ئے دکھایا گیا ہے۔ اس کے باوجود مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ سرفیس ٹیبلٹ کو پرستاروں کے لئے بنایا گیا ہے۔

سرفیس پرو 4 ایک نہایت پتلا، طاقتور، اور ورسٹائل ٹیبلٹ ہے. انٹیل کور پروسیسرز کی جدید ترین نسل اور ایک انتہائی اعلی کنٹراسٹ (contrast) اور کم خیرہ کن روشنی (glare) والے 12.3 انچ پکسل سینس ڈسپلے کے ساتھ، ایک یہی ڈیوائس ہے جسے NFL کوچز اور کھلاڑی کھیل کے دن کے موقع پراستعمال کرتے ہیں۔ 1.69 پونڈ سے شروع ہو کر انتہائی ہلکا ہونے کے ساتھ ساتھ سرفیس پرو 4 وہ تمام ڈیسک ٹاپ سافٹ ویئر چلانے کا اہل ہے جس آپ پر انحصار کرتے ہیں۔  لیپ ٹاپ سے لے کے ٹیبلٹ تک کی پوزیشن والے کک اسٹینڈ (kickstand) اور ڈیٹیچ ایبل کی بورڈ کے ساتھ۔ بہتر قسم کے ٹائپ کور اور سرفیس پین کے ساتھ جس سے آپ اپنے نوٹس اور آئذیاز باآسانی لکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ کو دوسرے آلات اور لوازمات سے رابطہ قائم کرنے کی ضرورت پڑے تو سرفیس پرو 4 جدید وائرلیس صلاحیتوں اور آپ کی ضرورت کی تمام پورٹس سے لیس ہے۔

آپ مائیکروسافٹ اسٹور میں یہاں سے سرفیس پرو 4 آرڈر کر سکتے ہیں (صرف امریکہ میں رہنے والوں کے لئے)۔

تبصرہ کریں

%d