مائیکروسافٹ کے سرفیس فون (Surface Phone) کی افواہیں گزشتہ چند سال سے گردش میں ہیں۔ اسمارٹ فون میدان میں ان کی جدوجہد سے سب اچھی طرح واقف ہیں، اور ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ یہ افواہیں اعلی گریڈ کے ہینڈ سیٹ کی مارکیٹ میں کس طرح سے ایک کاری وار ثابت ہوتی ہیں۔ انڈرائڈ (Android) اور آئی او ایس (iOS) کے بعد بہت دور کہیں ایک تیسرے موبائل پلیٹ فارم کے طور پر ونڈوز موبائل کی موجودہ حیثیت کو دیکھتے ہوئے، اس ڈیوائس کو غیر معمولی حد تک شاندار ہونا ایک لازم امر ہو گا یہاں تک کہ صارفین قائل ہو سکیں کہ یہ پلیٹ فارم بھی ان کی نظر کے قابل ہے، اور اسی کو دیکھتے ہوئے ایک نیا تصور ایک بار پھر منظر عام پر آیا ہے کہ ایک سرفیس فون ایسا بھی ہو سکتا ہے۔
سرفیس برانڈڈ ٹیبلٹ رینج مائیکروسافٹ کے لئے بہت زیادہ کامیاب رہی، لیکن ان کے سمارٹ فونز کی ناکامیوں کو آفسیٹ کرنے کے لئے بہت کم ثابت ہوئی. ایک سرفیس فون ایسا ہونا چاہئے، جیسا کہ ہم نے کچھ سابقہ تصورات میں دیکھے، جس کو دیکھتے ہی لوگ نوٹس لینے پر مجبور ہو جائیں۔ پولستانی ڈیزائنر Bartlomiej Tarnowski کی طرف سے کی گئی تازہ ترین کوشش پچھلے سرفیس فون کے تصور سے کافی حد تک مختلف ہے، لیکن ٹائپ کور اور سرفیس پین جیسی متعلقہ اشیاء کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔
سرفیس پین کی شمولیت سرفیس فون کو سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 کے مقابلے میں لا سکتی ہے جس کے ساتھ سامسنگ کا اپنا ایس پین شامل ہے۔ قیاسا، اگر ایسا موبائل اس وقت مارکیٹ کے لئے تیار بھی ہے تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ اسے بیٹری سے متعلقہ پریشانیوں کا سامنہ کرنا پڑ جائے۔
اگرچہ ہمیں یہ دیکھنا پڑے گا کہ ایک ڈیٹیچ ایبل کی بورڈ کی اسمارٹ فون کی دنیا میں کہاں جگہ بنتی ہے، حتی کہ اس کو ایک کور کی حیثیت بھی مل جائے، یہ بات یقینی طور پر ممکن نہیں کہ لوگ ایک فزیکل کی بورڈ کو 6 انچ کی اسکرین کو ڈھانکنے اور اس پہ ٹائپ کرنے کے لئے استعمال کریں۔ یہ اچھا ہو گا کہ اصل ماڈل میں فزیکل کی بورڈ اور کک اسٹینڈ جیسی چیزیں شامل نہ کی جائیں اگرچہ Netflix کے کچھ دیوانے اس بات سے متفق نہیں ہیں۔
اس تصوراتی موبائل فون کے کناروں کے گرد ہمیں کچھ سینسرز پر مبنی جگہیں نظر آ رہی ہیں جو شاید روایتی بٹنوں کی جگہ لے لیں۔ حالانکہ یہ کسی حد تک عجیب لگ رہے ہیں، لیکن ہم یقینی طور پر اس خیال پہ مزید تحقیق ہوتی دیکھنا چاہیں گے۔ اور یقینا، یہ اس سے کچھ مختلف نہیں ہے جو HTC اپنی حال ہی میں لیک ہونے والی اوشین (Ocean) سیریز کے ساتھ کرنے جا رہا ہے۔
آج کی مارکیٹ کے بہت سے ہینڈ سیٹس کی طرح، اس تصوراتی موبائل فون کی اسکرین کے کنارے بھی بہت پتلے ہیں۔ اسکرین اور باڈی کا تناسب بھی بہت اچھا دکھائی دے رہا ہے اور ڈیوائس کے فٹ پرنٹ پہ زیادہ سے زیادہ ڈسپلے کو یقینی بنا رہا ہے۔
حقیقت میں اگر واپس آئیں تو حال ہی میں مائیکروسافٹ نے ایک پیٹنٹ فائل کیا ہے جس میں ظاہر کیا گیا ہے کہ سرفیس فون کے ڈسپلے میں ایک فنگر پرنٹ اسکینر شامل کیا جا سکتا ہے۔ یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ اس ڈیوائس کا کوئی مستقبل ہے یا نہیں جب کہ مائیکروسافٹ کے اسمارٹ فون کے شعبے میں حالات سازگار نہیں ہیں۔ امید کی جا سکتی ہے کہ سرفیس فون کے خواب میں ابھی بھی کچھ جان باقی ہو۔
ذیل میں دی گئی تصوراتی سرفیس فون کی تصاویر دیکھیئے اور کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔