سابقہ نوکیا اور حالیہ مائیکروسافٹ لومیا برانڈ کو ایک اور جھٹکا۔

گزشتہ کئی دنوں سے، مائیکروسافٹ نے اپنی ایپ لومیا ہائلائٹس (Lumia Highlights) میں ایک نیا مسج دکھانا شروع کر دیا ہے جس کے مطابق اب اس ایپ میں مزید نئے امدادی مضامین شامل نہیں کئے جائیں گے۔

لومیا ہائلائٹس (Lumia Highlights) ایپ ایک دلچسپ ماضی کی حامل ہے، جو سب سے پہلےنوکیا کمپنی نے نوکیا کیئر کے طور پہ متعارف کرائی تھی۔ یہی ایپ نوکیا کے مائیکروسافٹ کے حصول کے بعد لومیا ہیلپ+ٹپس میں تبدیل کر دی گئی اور آخر میں ونڈوز 10 موبائل کے لئے یہ لومیا ہائلائٹس (Lumia Highlights) بن گئی.

اس وقت اس ایپ میں مندرجہ ذیل پیغام دکھایا جا رہا ہے:

After today, you will no longer see any new articles on this app. But it’s not a goodbye because there are still other ways to keep in touch. You can find us on Facebook, Twitter, and Instagram. And remember to subscribe to our newsletters to receive latest information, tips and offers from Microsoft Lumia in the future.

یہ مائیکروسافٹ کی طرف سے لومیا برانڈ کے خلاف ایک تازہ ترین تبدیلی ہے، وہ برانڈ جس کی تخلیق نوکیا نے کی اور جو مائیکروسافٹ کو وراثت میں ملی.

آپ کا لومیا ہائلائٹس (Lumia Highlights) ایپ کی تازہ ترین خبروں کے بارے میں کیا خیال ہے؟ نیچے د‏‏ئے گئے کمنٹس کے سیکشن میں ہمیں اپنے کمنٹس سے آگاہ کریں!

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: