مائیکروسافٹ کے نئے ویڈیو سے ظاہر ھوتا ہے کہ طالب علم ونڈوز 10 کے نئے فیچر ڈیجیٹل انکنگ کے استعمال کو پسند کر رہے ہیں۔

آج کے دور کے بہت سے طالب علم یہ محسوس کر تے ہیں کہ کاغذ اور قلم کا دور آیا اور چلا گیا، اور وہ صحیح بھی ہو سکتے ہیں. لیپ ٹاپ، موبائل فونز، ٹیبلٹس، اور دیگر آلات کے غلبے نے سارے نہیں تو بہت سے کلاس روم کے ماحول میں لکھائی کے استعمال کو تقريبا ختم کر دیا. مائیکروسافٹ نے گزشتہ چند سالوں سے برپا ڈیجیٹل انقلاب کی حمایت کرتے ہوئے اس بات کی کوشش کی ہے کہ ٹیکنالوجی سے مدد لیتے ہوئے لکھنے کی عادت کو اس کی اصل روح کے ساتھ بحال کیا جائے۔

ایک نئی ویڈیو میں مائیکروسافٹ نے انکنگ کا استعمال کرنے میں طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

یہ ویڈیو ان بچوں کے ساتھ کئے گئے انٹرویوز کی ایک سیریز ہے جنھوں قدیم دور کی کہانیاں سنی ہیں جس میں طلبا کو اپنے نوٹس لکھنے کے لئے پنسل اور کاغذ کی ضرورت ہوتی تھی، اور اس بارے میں بھی بات کی ہے کہ لکھاوٹ اب بھی کس طرح مفید ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد، جیسا کہ آپ اندازہ کر سکتے ہیں ونڈوز انک کو پروموٹ کرنا ہے، جو کہ آپ کو مکمل لکھاوٹ کے تجربے سے واقف کروانے کے ساتھ ساتھ آپ کے  نوٹس کو بھی ایک جانی پہچانی اور سادہ ڈیجیٹل شکل میں رکھنے کے قابل ہے۔ امید ہے، ونڈوز انک کی مدد سے، زیادہ سے زیادہ طالب علم لکھائی کی عادت کی طرف واپس آنے کے  قابل ہو سکیں گے اور اس کے فوائد سے بہرہ مند ہو سکیں گے۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: